بھٹکل:6/فروری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کا کنڑا ادبی اجلاس 15فروری کو شرالی کے الویکوڑی کی شری درگاپرمیشوری مندر ہال میں منعقد کئے جانے کی جانکاری مقامی صدر گنگا دھرنائک کی طرف سے جاری کرد ہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
5فروری کو مرڈیشور کے مانااسمرتی میں کنڑا ساہتیہ پریشد کے ضلعی صدر اروند کرکی کوڑی کی صدارت اور بھٹکل صدر گنگادھر نائک کی نگرانی میں منعقد ہوئی میٹنگ میں طئے کیا گیا کہ شرالی کے الویکوڑی میں منعقدہونے والے تعلقہ ادبی اجلاس کے لئے تعلقہ کے مشہور گایک امیش منڈلی کو صدر منتخب کیا گیا۔ میٹنگ میں اعزازی سکریٹری ایم پی بھنڈاری، گنیش یاجی ، خازن شری دھر شیٹھ ، پرکاش شرالی اور واسو نائک موجود تھے۔